#

جرمن لیبر قوانین - German Labor Laws

0

جرمن لیبر قوانین - German Labor Laws

جرمن لیبر قوانین  طالب علم کے لئے کیا ہیں، تفصیل سے جانئے! یقیناََ،جرمنی میں Ausbildung کا سفر ایک کامیاب کیریئر کی طرف پہلا قدم ہے۔ تاہم،  Part-time Job  کے ساتھ آپکی تعلیم و تربیت کے تقاضوں کو متوازن رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ ہم اس آرٹیکل میں طلباء کے لیے کام کرنے کے قوانین کی پیچیدگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کام کے اوقات سے متعلق شرائط و ضوابط پر غور کریں گے۔


جرمن لیبر قوانین -  German Labor Laws for Ausbildung



 Ausbildung پروگرام میں شمولیت کی وجہ سے آپ کو Job Seeker Visa دیا گیا ہے اس لئے آپ تعلیم حاصل کرنے کو دوران بلا جھجک Part-time Job حاصل کرسکتے ہیں، لیکن کچھ مندرجہ ذیل شرائظ کے ساتھ۔

 آپکی کی رہنمائی کے لئے ان شرائط کے خاص نُکات تحریر کئے گئے ہیں، ان پر غور و فکر کے ساتھ عمل کریں تاکہ آپکو پارٹ ٹائم نوکری   حاصل کرنے کے بعد کوئی قانونی پیچدگی پیش نہ آسکے۔

  

زیادہ سے زیادہ کام کے اوقات

زیادہ سے زیادہ کام کے اوقات

  وکیشنل ٹریننگکے  دوران پارٹ ٹائم جاب کے لئے کُل کام کے گھنٹے چھ ماہ کی مدت میں اوسطاً ۴۸ گھنٹے فی ہفتہ اور اوسطاً ساڑھے نو گھنٹے فی دن بنتا ہے۔ عملی تربیت میں کام سیکھنے کا وقت بھی لیبر قوانین کے مطابق کام ہی میں شمار ہوگا جسکا آپ کو وظیفہ دیا جاتا ہے۔

 اسکا مطلب ہے کہ  تربیت کے اوقات میں اگر ایک دن میں آپ ۸ آٹھ گھنٹے کام کرتے ہیں تو آپ کے پاس صرف دیڑھ گھنٹہ ہی بچے کا پارٹ ٹائم کام کرنے کے لئے۔ جس کی تلافی آپ چھٹیوں میں یعنی ہفتہ اور اتوار میں زیادہ گھنٹے کام کرکے پوری کرسکتے ہیں۔ لیکن مجموعی اوسط ایک ہفتہ کی ۴۸ اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

 پارٹ ٹائم جاب کی حد

 آپ پارٹ ٹائم ملازمت میں فی ہفتہ دس گھنٹے تک ہی کام کرسکتے ہیں۔ آب یہ آپ پر منحصر ہے کہ ہفتہ اور اتورا کو پانچ پانچ گھنٹے کام کرلیں یا روز ایک یا دوگھٹہ کام کریں لیکن اس کی حد ۱۰ گھنٹے فی یفتہ سے زیادہ نہیں ہے۔

 

فیلڈ کی پابندیاں

 آپ کو پارٹ ٹائم جاب کے لئے اسی شعبے کا انتخاب نہیں کرسکتے جس شعبے میں آپ Ausbildung کررہیں ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ الیکٹریشن کے شعبے سے وابسطہ ہیں تو آپ اس شعبے میں پارٹ ٹائم نوکری کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ آپ کو پارٹ ٹائم نوکری کے لئے کسی دوسرے شعبے کا انتخاب کرنے پڑے گا جیسے فوڈ ڈلیوری، ریسٹورینٹ یا کسی دکان میں پارٹ ٹایم کام کرسکتے ہیں۔

 

پارٹ ٹائم نوکری کے Ausbildung پر اثرات

پارٹ ٹائم نوکری کے Ausbildung پر اثرات

 

ترجیح

آپکی وکیشنل ٹریننگ ہی ہمیشہ آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس کے لئے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ کی پارٹ ٹائم ملازمت آپ کے  پروگرام کو کامیابی کے ساتھ سیکھنے اور مکمل کرنے کی صلاحیت کو متاثر تو نہیں کررہی ہے۔

  رابطہ

اپنی جز وقتی ملازمت کے بارے میں اپنی کمپنی کے ساتھ کھل کر بات چیت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں  کہ وہ آپ کے پارٹ ٹائم کام کے کل اوقات سے باخبر ہوں۔ کمپنی آپ کو پارٹ ٹائم کام کرنے سے منع نہیں کرسکتی کیونکہ جرمنی کے قوانین آپ کو اسکی اجازت دیتے ہیں لیکن قانونی حدود سے تجاوز کرنے اور ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لئے محتاط رہیں۔


ٹیکس

آپ کی جز وقتی ملازمت سے ایک ماہ میں کمائے گئے پہلے ۴۵۰ یورو کو سماجی تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے ٹیکس سے کے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ یعنی ہر ماہ اگر آپ ۴۵۰ یورو سے زیادہ کماتے ہیں تو اس آمدنی سے جتنا زیادہ کمایا ہوگا اس پر ٹیکس واجب ہوگا۔

 




Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
#