#

Frequently Asked Question

0

Frequently Asked Questions


Frequently Asked Questions





۔ (alert-error) اس پوسٹ کو ہر ہفتے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے
?Can apply in many different courses at a same time

؟کیا ایک ہی وقت مختلف کورسز میں اپلائی کر سکتے ہیں؟

جی ہاں، آپ کئی کورسز میں اپلائی کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ ہر کورس یا شعبے کے مطابق اپنی سی وی اور موٹیویشنل لیٹر تیار کریں،مخطلف کورسز کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔ 
?Vocational training is possible without a specific educational background

یشہ ورانہ تربیت مخصوص تعلیمی پس منظر کے بغیر ممکن ہے؟

جی ہاں، آپ جس بھی پیشے کے لئے اپلائی کررہے ہیں اسکا تعلیمی پس منظر درکار نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی شرط ہے کہ آپ نے کسی مخصوص سبجکٹ جیسے سائینس، کامرس یا جنرل گروپ سے تعلیم حاصل کی ہو۔

?How much does it cost for an Ausbildung in Germany

Ausbildung پروگرام میں داخلے کے لئے کتنی رقم درکار ہے؟

جرمنی میں Ausbildung کی تعلیم مکمل طور پر مفت ہے، کسی ٹیوشن فیس کی ضرورت نہیں بلکہ آجر کی طرف سے آپ کو ماہانہ وظیفہ اور میڈیکل انسورنش فراہم کیا جائے گا۔

?Is Blocked Account Required for Germany Ausbildung

کیا جرمنی میں Ausbildung پروگراموں میں داخلے کے لیے بلاک اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہے؟

عام طور پر Ausbildung Visa حاصل کرنے کے لیے بلاک اکاؤنٹ یا بینک بیلنس اسٹیٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

?What is the age limit for apprenticeships in Germany

جرمنی میں اپرنٹس شپ کے لیے عمر کی حد کیا ہے؟

جرمنی میں پیشہ ورانہ تربیت یا اپرنٹس شپ پروگرام کے لیے عمر کی حد عام طور پر 16 سے 27 سال تک ہوتی ہے۔ تاہم، اس پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہے، بلکہ بہت سے شعبہ جات میں کئی افراد 42 سال تک کی عمر میں بھی Ausbildung حاصل کرتے ہیں ، Ausbildung کے مطلوب تقاضے جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

?Is any work experience required to apply

کیا درخواست دینے کے لیے مطلوبہ فیلڈ میں کام کا تجربہ درکار ہے؟

جی نہیں! Ausbildung شروع کرنے کے لیے کسی پیشگی تجربے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپکی تربیت کی شروعات بلکل صفر (zero) سے ہوتی ہے۔ آپ تربیت کے دوران، مطالعہ کے ذریعے، اور متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے سے ہر وہ چیز سیکھیں گے جس کی آپ کو مرحلہ وار ضرورت ہے۔

لیکن اگر آپ کا مطلوبہ فیلڈ میں پہلے سے کوئی تجربہ یا کورس کر رکھا ہے تو آپ کو انٹرویو کال Interview Call آنے کا چانس Chance بہت بڑھ جاتا ہے۔ 


?Is accommodation free in Ausbildung

کیا Ausbildung کے دوران رہائش مفت فراہم کی جاتی ہے؟

جی نہیںٗ Ausbildung کا سیدھا مطلب 'تعلیم' ہے اور یہ مختلف شکلوں کے حوالے سے پہچان رکھتی ہے جیسے اپرنٹس شپ، ہائی اسکول، یونیورسٹی، آجر کے تربیتی کورسز، یا بالغوں کے لیے شام کی کلاسز۔ عام طور پر، ان تعلیمی پروگراموں میں سے کوئی بھی رہائش فراہم نہیں کی جاتی۔

?Is IELTS required for Ausbildung courses

کیا Ausbildung کورسز کے لیے IELTS پاس کرنا ضروری ہے؟

جی نہیں، Ausbildung پروگراموں میں داخلے کے لیے IELTS کی ضرورت نہیں ہے۔

?Is B1 enough for Ausbildung in Germany

کیا جرمنی میں Ausbildung کے لیے B1 کافی ہے؟

عام طور پر، جرمنی میں Ausbildung کے لیے کوئی سخت تقاضے نہیں ہیں۔ تاہم، جرمن زبان کا کم از کم B1 لیول ہونا بہت ضروری ہے، اور کچھ آجروں کو B2 یا یہاں تک کہ C1 لیول کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ مزید برآں، اسکول پاس ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی نہایت اہم ہے۔

? Can I switch my Ausbildung program once it starts

کیا میں اپنا Ausbildung پروگرام شروع ہونے کے بعد اسے تبدیل کر سکتا ہوں ؟

جی ہاں، اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو پروگراموں کو تبدیل کرنا ممکن ہے، لیکن آپ کو اپنے آجر اور پیشہ ورانہ اسکول سے مشورہ کرنا چاہیے کیونکہ اس سے آپ کی تربیت کی ٹائم لائن متاثر ہو سکتی ہے ۔۔
? What happens if I fail my exams in an Ausbildung

اگر میں Ausbildung میں اپنے امتحانات میں ناکام ہوجاؤں تو کیا ہوگا ؟

اگر آپ اپنا آخری امتحان پاس نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو عام طور پر ایک یا دو بار دوبارہ امتحان دینے کی اجازت ہے۔ دوبارہ امتحانات کی صحیح تعداد کا انحصار آپ کے پیشہ ورانہ تربیت کے ضوابط اور اس صنعت پر ہو سکتا ہے جس میں آپ تربیت لے رہے ہیں۔ زیادہ تر پیشہ ورانہ اسکول اور چیمبرز (جیسے چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس - IHK) دوبارہ امتحان دینے کا دوسرا اور کبھی تیسرا موقع بھی فراہم کرتے ہیں ۔۔
؟
اگر آپ کو دوبارہ تیاری کے لیے مزید وقت درکار ہے، تو آپ اپنے تربیتی پروگرام کے قواعد کے مطابق اپنے Ausbildung کی مدت کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہ توسیع آپ کو امتحان کی تیاری کے دوران اپنی کمپنی میں کام جاری رکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ ۔۔۔

?Can I get PR after Ausbildung in Germany

کیا جرمنی میں Ausbildung مکمل کرنے کے بعد PR حاصل کی جاسکتی ہے؟

جی ہاں! جرمنی میں Ausbildung کی کامیاب تکمیل کے بعد دو سال کا ملازمتی ویزہ دیا جاتا ہے، ملازمت کے دوسال مکمل کرنے پر آپ مستقل رہائشی اجازت نامہ (PR) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اور آپ کچھ عرصے بعد جرمن شہریت کے اہل بھی ہو سکتے ہیں۔

?Can I take my family to Germany on an Ausbildung visa

کیا میں Ausbildung ویزا پر اپنے خاندان کو جرمنی لے جا سکتا ہوں؟

جی نہیں، اپنے کورس کی تکمیل اور دو سال تک ملازمت کرنے کے بعد آپ اپنی فیملی کے لئے رہنے کی جگہ اور آمدنی ظاہر کر کے اپنے خاندان کی کفالت کا ذمہ اٹھا سکتے ہیں۔ جس کے لئے آپ فیملی ری یونین ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

?Which job has the highest salary in Germany

جرمنی میں کون سی ملازمت میں سب سے زیادہ تنخواہ ملتی ہے؟

جرمنی میں سب سے زیادہ تنخواہ دینے والی ملازمتوں میں طبی پیشہ ور افراد، آئی ٹی ماہرین، فنانس ڈائریکٹرز، انجینئرز، اور سینئر ایگزیکٹوز شامل ہیں، جن کی تنخواہیں اکثر €90,000 سالانہ سے زیادہ ہوتی ہیں۔

?Can I apply for an Ausbildung without German language

کیا میں جرمن زبان کے بغیر Ausbildung کے لیے درخواست دے جاسکتی ہے؟

درخواست تو دی جاسکتی ہے لیکن بغیر جرمن زبان کے Ausbildung حاصل کرنا تقریباََ ناممکن ہے کیونکہ اس پروگرام کی پیشکش کرنے والی ۹۰ فیصد کمپنیاں جرمن زبان کی مہارت کا مطالبہ کرتی ہیں۔ جس کی سطح کم از کم B1/B2 ہونی چاہئے۔

?Which Ausbildung pays more in Germany

کس Ausbildung میں زیادہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے؟

وہ تمام شعبے جو جرمنی میں انتہائی مطلوب اور مقبول ہیں ان تمام میں ہی بہترین تنخواہ دی جاتی ہے جیسے کہ آئی ٹی اسپیشلسٹ، نرسنگ اسسٹنٹ، ریٹیل سیلز پرسن، آفس مینجمنٹ اسسٹنٹ، آٹوموٹیو میکیٹرونکس ٹیکنیشن، پائلٹ ٹریننگ، آٹوموٹو مکینک، ایئر ٹریفک کنٹرولر، شپ مکینک اور ہوٹل مینجمنٹ قابل ذکر ہیں۔ مزید معلومات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

?Can I change my Ausbildung visa to work in Germany

کیا جرمنی میں کام کرنے کے لیے Ausbildung کا ویزا تبدیل کیا جاسکتا ہے ؟

جی ہاں، Ausbildung ویزے کا ورک ویزے میں تبدیل ہونا ممکن ہے۔ ورک ویزا لازمی کام کے لیے ہوتا ہے، یعنی ایسی نوکری جس کے لیے Ausbildung کا سرٹیفکیٹ یا یونیورسٹی کی ڈگری درکار ہو۔۔
?Can I still apply for Ausbildung if there is a gap in education

اگر تعلیم میں گیپ آجائے تو کیا پھر بھی Ausbildung کے لئے اپلائی کیا جاسکتا ہے ؟

تعلیم کے گیپ سے درخواست کا کوئی تعلق نہیں ہے، ضروری شرائط میں سے آپ کی عمر کی حد اور تعلیم ہے۔ اگر زیادہ گیپ ہے تو اس گیپ کے لئے کوئی Experience Certificate بنوالیں جو آپکے لئے بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے ۔۔
?Can the German language course be free

کیا جرمن زبان کا کورس فری کیا جاسکتا ہے ؟

جی ہاں، جس کے لئے جرمن ایمبیسی خود بھی رہنمائی کرتی ہے۔ بشرطیہ کہ آپ کے پاس موبائل، لیپ ٹاب یا ڈیکس ٹاپ کمپیوٹر موجود ہو۔ یہ کورس حکومت جرمنی کی طرف سے آن لائن فری میں کروایا جاتا ہے۔ اس لنک پر کلک کرکے ویب سائٹ کا وزٹ کریں ۔۔
? Can a job seeker visa be converted to an Ausbildung visa

کیا ملازمت کے متلاشی ویزا کو Ausbildung ویزا میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ؟

جی ہاں، یہ تبدیل ہوسکتا ہے، آپ اپنی مطلوبہ فیلڈ میں Ausbildung پروگرام کے لئے کسی جرمن آجر یا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پیشکش حاصل کرنے کے بعد مطلوبہ شرائط جیسے تربیتی معاہدے، مالی وسائل، جرمن زبان کی مہارت اور میڈیکل انسورنش وغیرہ کے ثبوت کے ساتھ مقامی امیگریشن آفس (Ausländerbehörde) میں درخواست دے سکتے ہیں۔۔۔

? How to open a Blocked Account if required

؟ اگر بلاگ اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے تو کیسے کھولا جائے گا ؟

پاکستان میں کوئی بینک یہ سروس مہیا نہیں کرتا ہے، لہزا بلاگ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔ ۔۔۔
Expatrio
۔۔۔
۔۔۔
۔۔۔
? Is it necessary to do all German levels A1 to B2 from GOETHE

کیا A1 سے B2 تک تمام جرمن زبان کے لیولز GOETHE سے کرنا ضروری ہے ؟

یہ لازمی نہیں ہے، آپ یقینی طور پر خود سے، کسی انسٹیٹیوٹ سے یا نجی استاد سے تمام لیول کی تیاری کر سکتے ہیں اور پھر Goethe-Institute میں صرف B2 کا امتحان دے سکتے ہیں۔ اگر آپ B2 کا امتحان کامیابی سے پاس کر لیتے ہیں، تو آپ کو ایک سرٹیفکیٹ ملے گا جسے جرمن حکام نے سرکاری طور پر تسلیم کیا ہے اور اسے آپ کی Ausbildung درخواست کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔

? What is the best time of the year to apply to Ausbildung

Ausbildung میں درخواست دینے کے لئے پورے سال میں بہترین وقت کیا ہے ؟

Ausbildung کے لیے درخواست دینے کا بہترین وقت عام طور پر اگست اور اکتوبر کے درمیان ہوتا ہے جب بہت سی کمپنیاں اگلے سال کے انٹیک کے لیے درخواستیں قبول کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ مخصوص ڈیڈ لائن کمپنیوں اور صنعتوں کے درمیان مختلف ہو سکتی ہیں۔ کچھ کمپنیاں اپنی بھرتی کا عمل پہلے شروع کر سکتی ہیں، جبکہ دیگر کے پاس آخری تاریخیں ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر مندرجہ ذیل شیڈول اپنایا جاتا ہے۔۔
اگست-اکتوبر: کمپنیاں اگلے سال کے انٹیک کے لیے درخواستیں قبول کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ ۔۔۔
نومبر-فروری: یہ سب سے زیادہ درخواست کی مدت ہے، بہت سی کمپنیاں اپنے انتخاب کو حتمی شکل دیتی ہیں۔ ۔۔۔
مارچ-جون: کچھ کمپنیوں کے پاس اب بھی کھلی پوزیشن ہو سکتی ہے، خاص طور پر کم مقبول یا خصوصی شعبوں کے لیے۔ ۔۔۔
? Can I apply for Ausbildung in Germany if I am studying in any European country on a study visa

اگر میں اسٹڈی ویزا پر کسی یورپی ملک میں پڑھ رہا ہوں تو کیا میں جرمنی میں Ausbildung کے لیے درخواست دے سکتا ہوں ؟

جی ہاں، اگر آپ کسی بھی یورپی ملک سے تعلیم حاصل کررہے ہیں یا حاصل کرچکے ہیں تو اُسی ملک کی جرمن ایمبیسی میں اس پروگرام کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جس کیلئے آپ کو جرمن زبان کی مہارت، آجر کی طرف سے آفر لیٹر، کور لیٹر، سی وی، ہیلتھ انسورنش، اپنے ملک سے دستاویزات کی تصدیق وغیرہ سمیت تمام ضروری دستاویزات جو اس پروگرام میں شمولیت کے لئے مطلوب ہیں ویزے کی درخواست کے ساتھ فراہم کرنا ہونگی ۔۔
? Is it possible to get housing assistance during an Ausbildung

کیا Ausbildung کے دوران رہائیشی اخراجات کے لئے جرمن حکومت سے امداد حاصل کرنا ممکن ہے ؟

جی ہاں، Ausbildung کے ٹرینی Berufsausbildungsbeihilfe (BAB) کے لیے اہل ہیں، آپ جرمنی پہنچنے کے فوراََ بعد ہی اس میں درخواست دے سکتے ہیں، جو کہ جرمنی میں تربیت یافتہ اور ٹرینی افراد کے لیے کرایہ اور رہائش کے اخراجات میں مدد کے لیے ایک سرکاری سبسڈی اسکیم ہے۔ جسکی اہلیت کے لئے ٹرینی کے پاس رہائیش کا کرایہ نامہ، تنخواہ کا کم ہوگا، والدین کی رہائیش نزدیک نہ ہونا و دیگر مطلوبہ دستاویزات کے ثبوت فراہم کرنا شامل ہیں۔ جس کے ذریعے ایک سال تک تقریباََ €300-€700 ماہانہ امداد حاصل کی جاسکتی ہے۔ Agentur für Arbeit کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں اور مزید معلومات کے بعد اپنی درخواست سبمٹ کریں۔
Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
#