Anabin Database کا استعمال کیسے کریں۔
اگر آپ پاکستان یا کسی بھی ملک سے جرمنی میں Ausbildung کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو آپ کو
اپنے تعلیمی دستاویزات کو جرمنی میں سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس
آرٹیکل میں How to use Anabin Database سے
متعلق مرحلہ وار گائیڈ فراہم کی جارہی ہے۔
ANABIN ڈیٹابیس کیا ہے؟
- پہلا مرحلہ
Anabin ویب سائٹ ملاحظہ کریں
جو جو جرمنی میں KMK (Kultusministerkonferenz) کے زیر انتظام ہے۔ یہ ویب سائٹ بنیادی طور پر جرمن زبان میں ہے، لہذا اگر ضرورت ہو تو ترجمہ کا ٹول استعمال کریں یا گوگل کروم کے ذریعے وزٹ کریں۔
- دوسرا مرحلہ
اپنے ملک کو تلاش کریں۔
اپنے ملک کو تلاش کرنے کے لیے ویب سائٹ کے پیج پر بائیں جانب Institution کو منتخب کرنے کے بعد Seek پر کلک کریں۔اس پیج پر open country selection کو پر کلک کریں اور اپنے ملک کا نام اور صوبہ یا ریاست کو منتخب کریں۔
- تیسرا مرحلہ
اپنے تعلیمی ادارے کو تلاش کریں۔
اپنے تعلیمی ادارے کو تلاش کرنے کے لیے all
types of institutions میں کالج یا یونیورسٹی کو کلک کرنے کے
بعد اپنے مطلوبہ تعلیمی ادارے کو منتخب کریں۔ اگر آپ کا تعلیمی ادارہ درج ہے اور
اسے "H+" کے بطور نشان زد کیا گیا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اسے جرمنی میں تسلیم
کیا گیا ہے۔
- چوتھا مرحلہ
اپنی حاصل کردہ ڈگری تلاش کریں۔
اپنے ادارے کی تصدیق کے بعد، اپنی مخصوص ڈگری (مثلاً، انٹرمیڈیٹ، بیچلر)
تلاش کریں۔ اگر آپ کی ڈگری کو مساوی (gleichwertig) کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ جرمنی آپکی حاصل
کردہ ڈگری کو تسلیم کرتا ہے۔
- پانچواں مرحلہ
نتائج ڈاؤن لوڈ کریں۔
ایک بار جب آپ اپنے ادارے اور ڈگری دونوں کی پہچان کی تصدیق کر لیں،
تو اپنی درخواست کے لیے دستاویزات کے طور پر نتائج کو ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرلیں
اور اسکا پرنٹ بھی حاصل کرلیں۔
یاد رہے کہ Anabin ڈیٹا بیس کے استعمال کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اس مفت آن لائن سروس کے ذریعے آپ آزادانہ طور پر ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اپنے تعلیمی ادارے کو تلاش کر سکتے ہیں، اور بغیر کسی معاوضے کے اپنی ڈگری کی شناخت کی حیثیت چیک کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے میٹرک اور انٹر کی تعلیمی دستاویزات کو پہلے متعلقہ بورڈز اور IBCC سے تصدیق کروائیں۔ پھر IBCC سے تصدیق شدہ کاپیاں اور ANABIN سے حاصل شدہ پرنٹ آؤٹ کو جرمن سفارت خانہ میں تصدیق کے لئے جمع کروائیں۔(alert-success)