#

How to Translate & Recognize Documents for Ausbildung

0
How to Translate & Recognize Documents for Ausbildung


How to Translate & Recognize Documents for Ausbildung

Ausbildung  کے لئے درکار دستاویزات  کا  ترجمہ اور شناخت  کیسے کریں؟ جانئے مکمل طریقہ


جرمنی میں Ausbildung کا سفر شروع کرنے سے کیریئر کے بے شمار مواقعے کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ چاہے آپ پاکستان سے درخواست دے رہے ہوں یا کسی اور ملک سے، یہ عمل بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ اپنا سفر شروع کریں، آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے دستاویزات کا ترجمہ جرمن زبان میں کرلیا گیا ہے اور اِسے سرکاری طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔  ذیل میں ہم اسی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ پیش کررہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ کامیابی کی طرف اپنا قدم بڑھا سکتے ہیں۔


دستاویز کا ترجمہ اور پہچان کیوں ضروری ہے؟

 جرمنی میں Ausbildung کا نظام انتہائی منظم ہے، اور رسمی دستاویزات آپ کے تعلیمی پس منظر، قابلیت اور اہلیت کی توثیق کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ پاکستان سے درخواست دے رہے ہیں، تو اردو یا انگریزی میں لکھی گئی تمام دستاویزات کا جرمن میں ترجمہ کروانا لازمی ہے اور اُسے جرمن حکام کی جانب سے سرکاری طور پر تسلیم شدہ بھی ہونا چاہیے۔ یہ عمل ویزے کی درخواست اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں جگہ حاصل کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

 
Documents that require translation


دستاویزات جن کو ترجمہ کی ضرورت ہے۔

 بطور درخواست گزار آپ کو مختلف دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہاں چند ضروری دستاویزات کی نشاندہی کی جارہی ہے لیکن اگر آجر کی طرف سے مزید کوئی دستاویز مطلوب ہو تو اُسے بھی اپنی فہرست میں شامل کرلیں۔

 

  • تعلیمی سرٹیفکیٹ:

اس میں آپ کا سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (میٹرک)، ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (انٹرمیڈیٹ) یا کوئی اور ڈپلوما وغیرہ شامل ہے۔

 

  • تعلیمی مارک شیٹس:

حاصل کردہ گریڈز اور مضمون کی تفصیلات کے ساتھ ایک مکمل تعلیمی ریکارڈ۔

 

  • مختصر کورسز کے سرٹیفکیٹس:

اگر آپ نے جاوا، نیٹ ورکنگ یا کسی بھی فیلڈ میں اضافی کورسز کئے ہیں جو آپ کی اپلائی کردہ Ausbildung سے متعلق ہوں تو یقینی بنائیں کہ ان سرٹیفکیٹس کا ترجمہ کرلیا گیا ہے۔

 

  • تجربہ کے سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو):

اگر آپ کے پاس پہلے سے کسی کام کا تجربہ آپ کے منتخب کردہ شعبے سے متعلق ہے تو ان دستاویزات کا ترجمہ آپ کی درخواست کو مزید تقویت دے گا۔

 

  • زبان کے سرٹیفکیٹ:

جرمن زبان میں مہارت کا ثبوت (مثال کے طور پر، ایک B1 یا B2 Goethe-Institute سرٹیفکیٹ) اکثر درکار ہوتا ہے اور اگر سرٹیفکیٹ جرمن میں جاری نہیں کیا گیا ہے تو اُسے بھی ترجمہ کی ضرورت ہوگی۔

 

How and where to get certified translations?

 مصدقہ ترجمے کیسے اور کہاں سے حاصل کئے جائیں؟

 جرمنی میں صرف تسلیم شدہ مترجم کے تصدیق شدہ ترجمے ہی قبول کیے جاتے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے لئے آپ کو کن اقدامات کی ضرورت ہے۔


  •  سرکاری مترجم:

آپ کو ایسے مترجمین کا استعمال کرنا چاہیے جنہیں جرمن حکام نے تسلیم کیا ہو۔ ان مترجمین کو "beeidigte Übersetzer" یا حلف لینے والے مترجم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 

سفارت خانے اور قونصل خانے:

اسلام آباد میں جرمن سفارت خانہ اور کراچی میں قونصلیٹ جنرل اکثر مصدقہ مترجمین کی فہرستیں فراہم کرتے ہیں۔ آپ تازہ ترین فہرستوں کے لیے ان کی ویب سائٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔

 

آن لائن خدمات:

کچھ تصدیق شدہ مترجمین ایجنسیاں آن لائن خدمات پیش کرتی ہیں۔ تاہم، آپ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آن لاِئن کروایا گیا ترجمہ جمع کرانے سے پہلے اس پر تصدیق کی مہر مناست اتھارٹی کی جانب سے لگا دی گئی ہے۔

 

دستاویزات کی پہچان

یہ بات یاد رہے کہ صرف دستاویزات کا ترجمہ کروالینا کافی نہیں ہوگا۔ بلکہ آپ کے تعلیمی دستاویزات کو جرمن حکام کے ذریعہ تسلیم شدہ بھی ہونا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپکا تعلیمی معیار ملک کے مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا بھی اُترتا ہو۔ جس کے لئے آپ کو ان درج ذیل اقدامات پر عمل کرنا چائے۔

  •   انابین ڈیٹا بیس:

Anabin  ایک سرکاری ڈیٹا بیس ہے جو دوسرے ممالک کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں اور ڈگریوں کی فہرست بناتا ہے۔ چیک کریں کہ آیا آپ کی پاکستانی ڈگری یا اسکول Anabin کے ڈیٹا بیس میں درج ہے۔ اگر یہ درج نہیں ہے، تو آپ کو الگ سے تشخیص کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

 

انابین ڈیٹا بیس کے استعمال کے متعلق مکمل رہنمائی کے لئے یہاں کلک کریں۔ (alert-error)


  • ZAB میں شناخت کے لیے دستاویزات جمع کرائیں:

آپ کو اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹ ( (Zentralstelle für ausländisches Bildungswesen  میں جمع کرانا چاہیے۔ ZAB اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ آیا آپ کی پاکستانی قابلیت جرمن نظام کے مساوی ہے۔


  •  فیس ادا کریں:

شناخت کی فیس دستاویزات کی قسم اور دفتری کاروائی پر منحصر ہے، لیکن عموماٰٰ فیس €100 سے €200 یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

 

دستاویز پروسیسنگ کے لیے ٹائم لائن

 پروسیسنگ کے اوقات دفتر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ترجمہ اور شناخت کا عمل Ausbildung میں اپنے مطلوبہ کورس میں اپلائی کرنے سے کم از کم چھ ماہ پہلے شروع کر دیں۔ شناخت کے عمل میں چند ہفتوں سے لے کر چند ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے، خاص طور پر اگر اضافی دستاویزات یا تصدیق کی ضرورت ہو۔

 

 درخواست دہندگان کے لیے اہم تحفظات

 

  • جرمن زبان کی ضرورت:

اس بات کو یقینی بنائیں کہ جرمن زبان میں مہارت کے دستاویز تسلیم شدہ اور آجر کے مطالبہ کے مطابق ہیں، کیونکہ کچھ کمپنیوں یا اسکولوں کو جرمن زبان کے B2 یا C1 کی سطح کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

 

  • جرمن سفارت خانے کے ذریعے تصدیق:

ترجمہ کے بعد، کچھ دستاویزات، خاص طور پر تعلیمی سرٹیفکیٹس کی جرمن سفارت خانے سے تصدیق کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس میں تصدیق کے لیے ذاتی طور پر جانا شامل ہو سکتا ہے۔

  

  • ایچ ای سی کی تصدیق:

اگر آپ کسی اعلیٰ ڈگری (بیچلر وغیرہ) کے بھی حامل ہیں تو HEC کی جانب سے تصدیق کی ضرورت ہوگی۔

  

  • مکمل تیاری کے بعد اپلائی کریں:

صرف ایک دستاویز کا ترجمہ نہ ہونا یا تصدیق سے محروم رہنا آپ کی پوری درخواست کو تاخیر یا خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ آجر یا پیشہ ورانہ اسکول کی جانب سے تمام مطلوبہ ضروریات کو احتیاط سے چیک کریں، مکمل کریں پھر اپلائی کریں۔

  

رہنمائی کے لیے اضافی نکات:

  •  پاکستان میں جرمن سفارت خانہ:

سفارت خانہ دستاویز کی ضروریات، شناخت اور ترجمہ کے بارے میں جامع رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔

 

  • ZAB  - سینٹرل آفس فار فارن ایجوکیشن:

یہ دفتر دستاویز کی شناخت کے لیے رابطہ کا اہم مقام ہے۔ ان کی ویب سائٹ طریقہ کار اور فیس کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

 

  • چیمبرز آف کامرس (IHK):

IHK دفاتر بین الاقوامی درخواست دہندگان کو جرمنی میں ایسے آجروں کے ساتھ جوڑنے کے لیے معاون خدمات بھی پیش کرتے ہیں جو Ausbildung پوزیشنز پیش کر رہے ہیں۔


خلاصہ:

پاکستان سے جرمنی میں Ausbildung کے لیے دستاویز کے ترجمے اور شناخت کا عمل پیچیدہ ہو سکتا ہے، لیکن مناسب منصوبہ بندی اور تفصیل پر توجہ دینے سے اسے آسانی سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل کو جلد شروع کریں، تصدیق شدہ مترجمین کے ساتھ کام کریں، اور یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام دستاویزات شناخت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ ان اقدامات پر عمل کرنے سے آپکا جرمنی میں Ausbildung کے حصول کا سفر بہت ہموار اور درخواست کے مسترد ہونے کا امکان نہایت کم رہ جاتا ہے۔


Documents for Ausbildung

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
#