#

Germany Ausbildung visa requirements

0
Germany Ausbildung visa requirements


 جرمنی میں Ausbildung ویزا کی ضروریات

جرمنی دنیا بھر کے طلبا اور نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے ایک اہم منزل ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اپنے منتخب کردہ شعبوں میں بین الاقوامی قابلیت کے خواہاں ہیں۔ پاکستانی طلباء جو جرمنی میں انٹرن شپ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ Germany Ausbildung visa  requirements    میں مطالبہ کردہ دستاویزات اور دیگر کو ویزا فارم کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے ضروری معلومات حاصل کریں تاکہ اس عمل میں آنے والی پیچیدگیوں کو دور کرکے ویزا حاصل کرنے کے امکانات کو روشن بنایا جاسکے۔


Ausbildung  کے لئے درکار دستاویزات  کا  ترجمہ اور شناخت  کیسے کریں؟ جانئے کے لئے یہاں کلک کریں۔


VIDEX Online Application Form



سفارت خانے کے لیے درکار دستاویزات۔

جرمنی میں انٹرن شپ ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دیتے وقت آپ کو فراہم کردہ چیک لسٹ میں مذکور تمام دستاویزات پیش کرنا لازمی ہوں گی۔ براہ کرم اصل دستاویزات کو پیش کرنا یقینی بنائیں جیسا کہ درج ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو اپنی دستاویزات کی کاپیوں کا ایک مکمل سیٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ پہلے   VIDEX  آن  لائن فارم کو مکمل کرکے جمع کروائیں جبکہ جرمن ایمبیسی کی جانب سے جاری کردہ چیک لسٹ آخر میں فراہم کی جارہی ہے۔




VIDEX آن لائن درخواست فارم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیچے دی گئی وڈیو سے درخواست فارم کو پرُ کرنا سیکھیں۔

 



اپنی دستاویزات کی تیاری اور انٹرن شپ ویزا کی درخواست کو قابل عمل بنانے کے لئے درج ذیل مخصوص مراحل پر عمل کریں۔


  • درخواست فارم کو خود پُر کرکے اُس پر اپنے دستخط ثبت کریں۔ 


  • اپنی بائیو میٹرک پاسپورٹ تصویر کو جو چھ ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے، درخواست فارم کے پہلے صفحے پر اوپر دائیں کونے پر چپساں کریں 
اور یاد رکھیں کہ تصویر کو اسٹیپل نہیں کرنا ہے۔


  •  آپ کا پاسپورٹ مناسب حالت میں اور آپ کے دستخط پر مشتمل ہونا چاہیے۔ اس میں ویزا اسٹیکر کے لیے کم از کم دو خالی صفحات اور ایک سال کی میعاد لازمی ہونی چاہیے۔


  •  Declaration Form کو اچھی طرح پڑھنے کے بعد دستخط شدہ فارم کو درخواست کے ساتھ جمع کروائیں۔

  •  آپ کے تازہ ترین اسکول پاس کرنے کے سرٹیفکیٹ اور مارکشیٹس یا ڈپلومے پاکستانی مجاز اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہونے چاہیں۔

  •  آپ کے پیشہ ورانہ تربیت کے معاہدے Vocational training contracts پر آپ اور آپ کے آجر کے دستخط ہونا ضروری ہیں، اُسے جرمن چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذریعے تسلیم شدہ ہونا چاہیے۔ اور آپ کس تاریخ سے تربیتی پروگرام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں وہ تاریخ درج ہونی لازمی ہے۔

  • آپ کا پیشہ ورانہ تربیتی منصوبہ "Ausbildungsverlaufsplan" میں آپ کے تربیت کے مواد کے بارے میں تمام تفصیلی معلومات درج ہونی چاہئے۔ یعنی آپ اپنی تربیت کے دوران کیا سیکھیں گے جیسے مخصوص مہارت اور علم جو آپ حاصل کریں گے، تربیت میں شامل کام اور ذمہ داریاں اور ٹائم لائن اور آنے والے مراحل۔

  •  آپ کو جرمن زبان کی درکار مہارت کی سطح جو کم از کم B1 کی ہو اس کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ اور لازمی درج ذیل میں فراہم کردہ اداروں یا ان کے شراکت داروں میں سے کسی ایک کی زبان کی مہارت کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

  • Goethe-Institut e.V.
  • telc GmbH
  • Austrian Language Diploma (ÖSD)
  • TestDaF-Institut e.V.
  • ECL Examination System


    • صرف  درج بالا فراہم کنندگان کے سرٹیفکیٹس کو سرکاری مقاصد کے لیے آپ کی جرمن زبان کی مہارت کے درست ثبوت کے طور پر قبول کیا جاتا ہے.
    آپ کا حاصل کردہ زبان کی مہارت کا سرٹیفکیٹ ایک سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔


    ذیل چیک لسٹ میں درج درکار دستاویزات کی فراہم یقینی بنائیں۔

    • اصل دستاویزات کے ساتھ، دستاویزات کی کاپی کا ایک سیٹ۔

    • مرکوذہ چیک لسٹ کا پرنٹ آؤٹ۔

    • درخواست فارم (آپ کے ذریعہ مکمل اور دستخط شدہ)، جس پر پاسپورٹ تصویر چپساں ہو (اسٹیپلڈ نہیں)۔

    • پاسپورٹ کی کاپی (آپ کے حالیہ پاسپورٹ کے پہلے تین صفحات کی کاپی)

    • شناختی کارڈ کی کاپی (آپ کے حالیہ شناختی کارڈ کے فرنٹ سائیڈ اور بیک سائیڈ کی کاپی)

    • درخواست کے اعلانات Declaration Form )آپ کے ذریعہ پڑھے اور دستخط کیے گئے ہوں)

    • آپ کی تقرری کا تصدیق شدہ ای میل appointment confirmation e-mail کا پرنٹ آؤٹ

    • ماضی میں اگر ویزے سے انکار کیا گیا ہے تو اسکی کی تحریری وضاحت (صرف اس صورت میں جب قابل اطلاق ہو(

    • تعلیمی پیشہ ورانہ سی وی Professional Curriculum Vitae

    • اسکول ڈپلومے (مجاز پاکستانی اتھارٹی کی طرف سے تصدیق شدہ(

    • پیشہ ورانہ تربیت کا معاہدہ Vocational training contract )آپ اور آپ کے آجر کے ذریعہ دستخط شدہ، جرمن چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے کا تسلیم شدہ اور شمولیت کی تازہ ترین تاریخ درج ہونی چاہیے

    • آپ کے آجر کے ذریعہ پیشہ ورانہ تربیت کا منصوبہ

    • جرمن زبان کی مہارت کا ثبوت (B1 CEFR) جیسے گوئٹے سرٹیفکیٹ

    • ٹریول ہیلتھ انشورنس کوریج کی تصدیق (آپ کے سفر کے آغاز سے لے کر جرمنی پہنچنے پر آپ کا بنیادی ہیلتھ انشورنس “عوامی یا نجی” حاصل ہونے تک Valid تاریخ درج ہو(

    Your visa depends on a complete application



    آپ کا ویزا مکمل درخواست پر منحصر ہے۔ 

    آپ کی Ausbildung ویزے کی درخواست کے لیے صحیح دستاویزات کو جرمن سفارت خانے میں جمع کروانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ درج بالا ہر ضرورت کو دو بار چیک کرلیا ہے اور آخری لمحات کے مسائل سے بچنے کے لیے دستاویزات کو چیک لسٹ کے مطابق اچھی طرح سے ترتیب دیں تاکہ آپکے روشن مستقبل کا سفر آسانی کے ساتھ جلد شروع ہوسکے۔



    یہ تمام معلومات جرمن ایمبیسی پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کردہ ہیں۔


    Post a Comment

    0Comments
    Post a Comment (0)
    #