ہمارے قارئین کو About Us کے صفحے پر خوش آمدید۔
ہمارے ڈجیٹل پلیٹ فارم Ausbildung in Germany for Pakistani میں آپکے خواب حقیقت بننے کے منتظر ہیں۔ اس ویب سائیٹ پر آپ کو جرمنی سے متعلق ایک ایسے مفت تعلیم اور تربیت کے پروگرام کے بارے میں تفصیل سے تکنیکی اور تجزیاتی رہنمائی کی جارہی ہے جس میں شمولیت حاصل کرکے آپ اپنا کامیاب کیریر شروع کرنے کے ساتھ ساتھ جرمنی کی مستقل شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ جرمنی کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بھارت، سری لنکا اور نیپال سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں اس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کررہے ہیں جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن پاکستان سے شمولیت کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔ جسکی سب سے بڑی وجہ پاکستان کے لوگوں میں اس پروگرام کے متعلق ناواقفیت ہے-
Our Mission - ہمارا مقصد
جرمنی کی یہ موجودہ صورتحال دیکھنے کے بعد ہم نے یہ محسوس کیا کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم ضرور ہونا چاہئے جس کے ذریعہ عوام میں مکمل اگاہی کے ساتھ رہنمائی کی جائے۔ اسی مقصد کے لئے یہ بلاگ بنایا ہے کہ ہرکوئی جو جرمنی یا یورپ جانے کا خواہشمند ہو چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنی اس خواہش پر عمل نہیں کرسکتا ہو۔ تو ان تمام افراد کے لئے اس بلاگ میں درخواست دینے سے لیکر جرمنی میں قدم رکھنے تک مکمل رہنمائی دی جارہی ہے کہ آپ کس طرح گھر بیٹھے اس پروگرام میں اپلائی کرسکیں اور جو بھی اس سے متعلق ضروری معلومات درکار ہوں وہ سب آپ کو فراہم کی جائے۔
ہمارا عزم - Our Commitment
- اس پروگرام سے متعلق اہلیت کو جانچنے کیلئے معلومات فراہم کرنا۔
- آسبیلدونگ پروگرام میں درخواست کے عمل کی مکمل معلومات فراہم کرنا
- ضروری دستاویزات اور کاغذات سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا۔
- جرمن زبان سیکھنے سے متعلق مواد، ویب سائیٹ کے لنک اور وہ ادارے جہاں سے آپ لینگوج ٹیسٹ کو پاس کرکے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں، جامع رہنمائی فراہم کرنا۔
- انٹرویو کی تیاری اور ضروری سوالات بمع جوابات مہیا کرنا۔
- جرمن تعلیمی نظام میں تازہ ترین پیشرفت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا۔
- جرمنی پہنچنے کے بعد رہائِش سے متعلق معلومات فراہم کرنا۔
- تمام معزز صارفین کے ساتھ احترام اور پیشہ ورانہ سلوک روا کرنا۔