#

Ausbildung جرمن CV فارمیٹ - German CV format for Ausbildung

0

Ausbildung جرمن CV فارمیٹ - German CV format for Ausbildung

German CV format for Ausbildung


Ausbildung کے لیے جرمن فارمیٹ میں اپنی CV تیار کریں۔

The Importance of a CV for Ausbildung in Germany

تعارف - Introduction

جرمنی میں،  Ausbildung پروگرام کو ہنرمند افراد تیار کرنے کے لئے بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ نظام نظریاتی تعلیم کو عملی تربیت کے ساتھ جوڑتا ہے۔ اس پروگرام میں اپلائی کرنے کے لئے ایک اہم دستاویز Curriculum Vitae (CV) یا جرمن زبان میں جسے Lebenslauf کہا جاتا ہے، اچھی ساخت، پیشہ ورانہ طریقے اور جرمن فارمیٹ میں تیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ یہاں Curriculum Vitae (CV) کے تیار کرنے سے متعلق لازمی رہنما اصول پیش کئے جارہے ہیں۔

سی وی آپ کا پہلا تاثر- The CV as Your First Impression

ایک CV ممکنہ اپرنٹس اور کمپنی کے درمیان رابطے کا پہلا ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ آپ کی قابلیت، مہارتوں اور تجربات کی ایک جامع تصویر پیش کرتا ہے۔ اچھی طرح سے تیار کردہ CV انٹرویو کے لیے مدعو کیے جانے کے آپ کے امکانات کو روشن کرتی ہے۔ آجر اس سے اندازہ لگاتے ہیں کہ آیا آپ کی پروفائل Ausbildung پروگرام کی ضروریات کے مطابق آپکی اہلیت ثابت کرتی ہے یا نہیں۔


جرمن CV کے کلیدی عناصر - Key Elements of a German CV

ذاتی معلومات - Personal Information

  • مکمل نام
  • تاریخ پیدائش
  • پیدائش کی جگہ
  •  قومیت
  •  پتہ
  •  فون نمبر
  •  ای میل ایڈریس
  •  پاسپورٹ تصویر

جرمن CVs میں اکثر اوپری دائیں کونے میں پاسپورٹ کے سائز کی تصویر شامل کی جاتی ہے ، لیکن یہ اختیاری ہے۔(alert-warning)

 

تعلیم - Education

  •   تازہ ترین تعلیم سے شروعات کریں۔
  •   اسکول کا نام، مقام، اور حاضری کی تاریخیں۔
  •   حاصل کردہ قابلیت (مثال کے طور پر، سیکنڈری اسکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ، ہائی اسکول ڈپلومہ وغیرہ(
  •   متعلقہ مضامین یا کورسز


 اپنی تعلیم کو الٹ ترتیب میں لکھیں، یعنی سب سے پہلے حالیہ تعلیم کے ساتھ شروع کریں۔(alert-success)


Work Experience for Ausbildung

 کام کا تجربہ - Work Experience 

  • کسی بھی سابقہ ​​ملازمت یا انٹرنشپ کی فہرست بنائیں، بشمول تاریخ، کمپنی کا نام، اور ذمہ داریاں۔
  •  Ausbildung سے متعلقہ مہارتوں اور کامیابیوں کو نمایاں کریں۔

 

 آپ کے لئے قلیل مدتی ملازمت یا انٹرن شپ بھی قیمتی ہو سکتی ہیں، خاص طور پر اگر وہ آپ کے مطلوبہ Ausbildung پروگرام سے متعلق ہو۔(alert-success)

 

Ausbildung Skills


ہنر- Skills 

  •  زبان کی مہارت  (جرمن، انگریزی، وغیرہ(
  •  کمپیوٹر کی مہارتیں (مثلاً مائیکروسافٹ آفس، ایچ ٹی ایم ایل، نیٹ ورکنگ وغیرہ(
  •  دیگر متعلقہ مہارتیں (مثلاً تکنیکی یا تجارتی مہارتیں وغیرہ(

 اپنی زبان کی مہارت کے بارے میں ایمانداری  سے بتائیں۔(alert-warning)



دلچسپیاں - Interests 

  •  اپنے شوق اور دلچسپیوں کو ظاہر کریں۔

یہ سیکشن اختیاری ہے لیکن آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔(alert-passed)


اپنے سی وی کو فارمیٹ کرنا - Formatting Your CV

  •  واضح اور پڑھنے کے قابل فونٹ کا استعمال کریں (مثال کے طور پر، ٹائمز نیو رومن، ایریل وغیرہ)۔
  •  پوری دستاویز ایک ہی جیسا فونٹ استعمال کریں۔
  • اختصاری معلومات کے لئے بلٹ پوائنٹس کا استعمال کریں۔
  •  CV کو مختصر، جامع اور توجہ طلب بنائیں۔
  • CV کو کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دو صفحات کی بنائیں۔

 ایک بہترین CV آپکا شاندار تاثر بنانے کا موقع ہے۔ آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک مؤثر فرضی معلومات پر مبنی سی وی تیار کی گئی ہے، اس پر غور کریں۔


فرضی معلومات

  • نام: جبران علی
  • پتہ: مکان نمبر پی دس، بلاک پانچ سی، سلطان روڈ، کراچی، سندھ۔
  • رابطہ: 92-1234567890
  • ای میل : abc@xyz.com
  • تاریخ پیدائیش:2001-07-19
  • جائے  پیدائیش: کراچی، پاکستان


یہ فرضی CV پہلے آپ کو انگریزی  (English)میں اور پھر جرمن زبان میں مہیا کی گئی ہے تاکہ کہ آپ بہتر طور پر سمجھ سکیں۔(alert-error)


انگریزی (English)  زبان میں CV



اوپر دی گئی انگریزی (English) والی CV کو درج ذیل میں گوگل ٹرانسلیٹر (Google Translator) سے جرمن زبان میں ٹرانسلیٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح آپ بھی اپنی CV تیار کرسکتے ہیں۔


جرمن (Deutsch) زبان میں CV





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)
#